لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈوپ ٹیسٹ میں سزا یافتہ کرکٹر احمد شہزاد سوئی سدرن گیس سے منسلک ہوگئے ۔ احمد شہزاد کی ڈوپ کیس میں معطلی کی سزا 10نومبر کو ختم ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی جانب سے احمد شہزاد کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے لیکن احمد شہزاد ایس ایس جی سی کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں، وہ قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ کے دوسرے مرحلے میں نئی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔دوسری جانب پی سی بی نے ڈوپنگ کی سزا کے قوانین کی خلاف ورزی پر احمد شہزاد کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کا انہوں نے 25 اکتوبر کو جواب تو دیا لیکن اس سے پی سی بی مطمئن نہیں ہے، اس لیے احمد شہزاد کو کسی بھی وقت پی سی بی طلب کر سکتا ہے اوران کے خلاف مزید کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔