لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)مانچسٹر سٹی کے مایہ ناز فٹبالر کیون ڈی برائونی فہلم کیخلاف میچ کے دوران گھٹنے پر چوٹ آنے کی وجہ سے ان فٹ ہو گئے ہیں اور اب وہ کم از کم پانچ سے چھ ہفتے تک فٹبال کے میدان سے باہررہیں گے، میچ کے بعد کیون کے گھٹنے کا فوری طور پر سکین ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹر کے مطابق انہیں کم از کم پانچ سے چھ ہفتے تک مکمل آرام کی ضرورت ہے، تاہم ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں گھٹنے کی سرجری کی ضرورت نہیں ہے، ستائیس سالہ کیون رواں سیزن میں مانچسٹر سٹی کی جانب سے صرف تین میچ ہی کھیل سکے ہیں،رواں سال اگست میں بھی انہیں اسی گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے باہرہونا پڑا تھا، ٹیم کے منیجر کاکہنا ہے کہ کیون کی انجری کی وجہ سے ہم دکھی ہیں، کوئی بھی کھلاڑی نہیں چاہتا کہ وہ زخمی ہوکر باہر ہو جائے تاہم ہم پرامید ہیں کیون جلد سے جلد مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ٹیم کا حصہ ہونگے۔