جنوبی افریقہ کیخلاف آخر ی دو ون ڈے میچ،آسڑیلیا نے میکڈرمنٹ کو طلب کرلیا

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلیا نے جنوبی افریقہ کےخلاف جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریزکے باقی دو ون ڈے میچوں کیلئے ٹیم میں تسمانیہ کےبیٹسمین بین میکڈرمنٹ کوطلب کرلیاہے اور امکان ظاہرکیا جا رہا ہےکہ وہ جنوبی افریقہ کیخلاف دس نومبرکو ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں ڈبیو کرینگے، میکڈرمنٹ کوشان مارش کے ان فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں طلب کیا گیا ہے اوراگرمیچ سے قبل شان مارش فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے تو میکڈرمنٹ کو ٹیم کاحصہ بنایا جائے گا، شان مارش کولہے کی ہڈی میں تکلیف کے باعث پرتھ میں جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ون ڈے میچ بھی نہیں کھیل سکے جو جنوبی افریقہ نے جیت لیا تھا، ڈاکٹر کے مطابق شان مارش کو تکلیف سے نجات کیلئے سرجری کی ضرورت ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor