بحریہ کرکٹ کلب لاہور نے پرنس کلب کو 6وکٹوں سے شکست دیدی


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ ) بحریہ کرکٹ کلب بحریہ ٹاؤن لاہور اور پرنس کرکٹ کلب لاہور کینٹ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بحریہ کرکٹ کلب نے پرنس کرکٹ کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بحریہ ٹاؤن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے مہمان خصوصی بحریہ کرکٹ کلب کے پیٹرن ان چیف سرفرا زاحمد تھے۔ اس موقع پر کلب کے صدر سید فخر علی شاہ اور سیکرٹری جنرل شاہد رضا بھی موجود تھے۔ سید فخر علی شاہ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ متعارف کروایا۔ بحریہ کرکٹ کلب کے کپتان عثمان احمد نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پرنس کرکٹ کلب کی ٹیم مقررہ 35اوورز میں 10وکٹو ں کے نقصان پر 230 رنز بناسکی۔ ان کی طرف سے فداالحق ٹاپ سکوررہے جنہوں نے 48رن سکورکئے۔ بحریہ کرکٹ کلب کے باؤلر ظفر نے 3، عاقب ملک نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بحریہ کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 35ویں اوور کی دوسری بال پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بحریہ کرکٹ کلب کی جانب سے عاقب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82رن کی اننگ کھیلی ، ان کے علاوہ عظیم ڈار نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52رنز سکور کئے۔ اننگ کے آخری اوورز میں بحریہ کرکٹ کلب کے کپتان عثمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12گیندوں پر چار چھکوں کے مدد سے 29ناٹ آؤٹ رن سکورکئے۔

تعارف: newseditor