پاکستانی فاسٹ بائولر عثمان خان شنواری بیگ بیش لیگ کھیلیں گے


میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی بیگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن رینیگیٹس پاکستان کے فاسٹ بائولر عثمان خان شنواری سے معاہدہ کرلیا ہے، چوبیس سالہ عثمان خان شنواری سیزن کے پہلے سات میچوں میں میلبورن رینیگیٹس ٹیم کا حصہ ہونگے جس کے بعد ان کی جگہ انگلینڈ کے بتیس سالہ بائولر ہیری گرنی خدمات انجام دینگے، اس حوالے سے عثمان خان شنواری کا کہنا ہے کہ بیگ بیش کرکٹ لیگ میں بہت جاندار مقابلے ہوتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میرا یہ معاہدہ ہو گیا ہے آسڑیلیامیں کھیل کر میرے تجربے میں مزید اضافہ ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ میلبون رینیگیٹس نے جو توقعات مجھے وابستہ کی ہیں میری کوشش ہو گی کہ میں ان پر پورا اتروں۔

تعارف: newseditor