لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کو ایک بار پھر آزاد کمپنی بنانے کے لیے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے مشاورت شروع کر دی، چوتھے ایڈیشن کے فائنل میچ کی تیاری دیکھنے بورڈ کے سربراہ پہلی بار کراچی کا دورہ کریں گے۔دنیا میں جتنی بھی کرکٹ ہو رہی ہیں سب سے کامیاب اور مہنگی انڈین پرئمیر لیگ ہے اور آئی پی ایل بھارتی کرکٹ بورڈ سے الگ ڈھانچہ ہے۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی بھی پی ایس ایل کو الگ باڈی بنانے پر مشاورت کر رہے ہیں۔یہ کوشش ان سے پہلے نجم سیٹھی نے بھی 2016 میں کی مگر سابق چیئرمین شہریار خان کی مخالفت کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا اور نجم سیٹھی نے یہ کہہ کر بحث ختم کی کہ پیپرا رولز کے مطابق پی ایس ایل الگ کمپنی نہیں بن سکتی۔پی ایس ایل ایڈیشن 4 کا فائنل کراچی میں شیدول ہے اور احسان مانی بطور چیئرمین پہلی بار انتظامات کا جائزہ لینے کل کراچی جا رہے ہیں جہاں حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔