قومی ٹی 20 کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا


راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ کپ 2018-19ء کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا۔ لاہور بلیوز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی، لاہور بلیوز، کراچی وائٹس، ملتان، لاہور وائٹس، فاٹا، پشاور اور اسلام آباد شامل ہے۔ راولپنڈی ریجن کی قیادت کے فرائض ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر انجام دیں گے۔ فاٹا کی ٹیم عثمان شنواری کی قیادت میں میدان میں اترے گی، عماد وسیم اسلام آباد، انور علی کراچی وائٹس، سعد نسیم لاہور بلیوز، کامران اکمل لاہور وائٹس، صہیب مقصود ملتان اور محمد رضوان پشاور کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز ملتان سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

تعارف: newseditor