پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبہ خیبرپختونخو اکی تاریخ کاپہلا عامر غفار بیڈمنٹن لیگ ٹورنامنٹ حیات آبادمراد ٹائیٹگرز کی ٹیم نے ایک سنسی خیز واعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت لیا۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں کھیلے گئے ،فائنل میں مراد ٹائیگرز نے حیات آبا سنیئرز کلب کوتین ایک سے مات دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرنیشنل بک فاونڈیشن خیبرپختونخوا مراد علی مہمند نے جوکہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمیں بھی ہے مہمان خوصی تھے، اپنے نوعیت کے پہلے لیگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جوکہ ٹیم ایونٹ پرمشتمل تھے پہلے ڈبلز میں نیشنل چمپین مراد علی اورشعیب کی جوڑی نے زوبی اورصفوان کوتین ایک سے ہرایا،سنگل میچ میں نیشنل چمپئن مرادعلی صفوان کوجبکہ دوسرے سنگل میںشعیب نے زوبی کے خلاف کامیابی حاصل کی، مراد ٹائیگرزکلب کے عرفان آفریدی اوراوروقاص کوزوبی اورطلحہ سے شکست کاسامنا کرناپڑا،فائنل میچ مراد ٹائیگرز کلب نے مقابلہ تین ایک سے اپنے نام کیااختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مرادعلی مہمند نے فاتح ٹیم کو35ہزارروپے نقد کاانعام دیا جبکہ خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے انہیں کٹس اورریکٹس بھی دی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزرمرادعلی مہند نے کہاہے کہ دوروز مقابلے میں صوبے کے 14 اضلاع کے کھلاڑیوںنے حصہ لیکر اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔انکاکہناتھاکہ ٹورنامنٹ لیگ پشاور سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل کھلاڑی عامر غفار کے نام سے کرایاگیا جوکہ انگلینڈ کے نمبرون اورورلڈ نمبرون کھلاڑی رہے ہیں، ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ریاض خان نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہم نے ایونٹ بچوںکی فلاح کے حوالے سے منعقد کیا،اس ایونٹ کے ذریعے ہم نے صوبے کے ان کھلاڑیوںکو موقع دیاگیاہے جومختلف ٹورنامنٹس سے رہ جاتے ہیں ،صوبے میں بیڈمنٹن کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں بھی انکے لئے اسی طرح کے مقابلوں کا انعقاد کرسکے۔ایک سوال کے جواب میںانکاکہناتھاکہ ہماراایونٹ اوپن تھااورہم نیمختلف کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد کوبھی بطورچیف گیسٹ کے شرکت کی دعوت دی تھی،لیکن وہ نہیں آئے،انہوںنے مزید کہاکہ صوبے کی سطح پر منعقدہ اس ایونٹ کوکسی گروپ کے ساتھ مقابلہ بازی کاتاثر غلط ہے بلکہ ہمارامقصد بیڈمنٹن کا فروغ ہے جس میں ہم نے اپنے جانب سے بھرپورکوشش کی ہے جس میں ڈی جی سپورٹس جنیدخان اور سپورٹس بورڈ کے سٹاف نے بہت تعاون کیا اور حوصلہ آفزائی کی ہے