لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو خیرباد کہہ کر کراچی کنگز سے وابستہ ہوگئے۔پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ وابستہ رہنے والے سابق کپتان نے مالی واجبات کی عدم ادائیگی پر اپنی شناخت گنوا بیٹھنے والی اس فرنچائز سے راہیں جدا کرلیں، اور اب پی ایس ایل فور میں کراچی کنگز کے صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں گے۔
"Sultan of Swing is The New King" … The Legendary @wasimakramlive joins #KarachiKings as The President of the team ! Welcome !! #BigNews #WasimAkram #SalmanIqbal #PSL2019 #DeDhanaDhan @Salman_ARY @thePSLt20 pic.twitter.com/G0AXhFSYPU
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) November 14, 2018
واضح رہے وسیم اکرم گزشتہ دنوں محسن حسن خان کی سربراہی میں قائم کی جانے والی پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔