آکلینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی چیمپئن فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی نے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں اور 20 نومبر کو اسلام آباد پہنچ کر ڈرافٹنگ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
Get Ready #Sherus!! 😍#Shikari @ronchi04 is coming to ISLAMABAD for the #PSLDraft2018. 🤩
How excited are you?#UnitedWeWin #RedHotChampions pic.twitter.com/0tv6TUlhFV
— Islamabad United (@IsbUnited) November 13, 2018
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں لیوک رونکی نے پرجوش انداز سے کہا کہ وہ اس بات کو جاننا چاہتے ہیں کہ مزید کون سے کھلاڑی اس مرتبہ پی ایس ایل کی فرنچائز کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ مصباح الحق اورجین پال ڈومینی کی عدم موجودگی میں لیوک رونکی کو کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کپتان کے نام کا اعلان ڈرافٹ کے بعد ہی کیا جائے گا۔