پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس نہ کوئی پلان نہ ویژن،جاوید آفریدی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے سربراہ اور ہائر الیکٹرانکس کے صدر جاوید آفریدی نے کہا ہے ہائر الیکڑانکس قومی کھیل ہاکی کی سپورٹ اور سرپرستی کرنا چاہتا ہے مگر بدقسمتی سے پی ایچ ایف کے پاس نہ تو ہاکی کےلئے کوئی پلان ہے نہ ویثرن اور نہ ہی انفراسٹرکچر، ایسی صورتحال میں جب کسی کے پاس ویژن ہی نہ ہو کوئی کھیل کو لیکر کیسے آگے چل سکتا ہے۔ جاوید آفریدی آج یہاں ترک ایمبیسی میں منعقدہ زلمی فاونڈیشن کی ایک تقریب کے بعد میڈیا کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے انکا کہنا تھا کہ اب تک انکی پی ایچ ایف کے حکام کے ساتھ دو ملاقاتیں ہوئی ہیں اور انہیں پتہ چلا ہے کہ نہ تو انکے پاس کو ہاکی ڈویلپمنٹ پلان ہے۔ نہ ہی پورے ملک میں کہیں کوئی انفرا سٹرکچر ایسے میں کھیل کے لئے کوئی کیا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی و کہ انکا ادارہ قومی کھیل ہاکی کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہاکی والوں کے پاس نہ تو ہاکی کی بہتری کا کوئی پلان ہے اور نہ ہی اپنا کوئی انفرا سٹرکچرالوں کے لئے فوری مسلئہ ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنا تھا جسکا حل ہم نے کر دیا ہے۔ باقی رہا ٹونٹی ٹونٹی تک اسپانسر شپ کا تو اس مسلئہ کس بعد میں دیکھیں گے ہم نے ورلڈ کپ کے لئے ہاکی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ آپ میڈیا کے دوستوں کی سفارش پر ہی کیا ہے۔ جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ہاکی کے مسلئہ کو لیکر وزیر اعظم سے بھی ملیں گے اور اس کے حالات سے انہیں آگاہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاکی لیگ یا انڑنیشنل ایونٹس کے انعقاد کی باتیں ابھی دور کی باتیں ہیں انفرا سٹرکچر اور پلاننگ کے بغیر کچھ ممکن نہں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہائر گروپ قومی کھیل ہاکی کی سپورٹ کرنا چاہتا ہے لیکن کس طرح کچھ ممکن ہو سکتا ہے ورلڈ کپ کے بعد دیکھیں گے

تعارف: newseditor