سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلیا اور بھارت کیخلاف کل سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے شائقین کی ایک بڑی تعداد کا سٹیڈیم آنے کا امکان ہے، کرکٹ آسڑیلیا کے مطابق اب تک دونوں ٹیفائلز اپ لوڈ کریںموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار وہ ٹکٹ ہیں جو شائقین گیٹ پر ہی حاصل کرکے آئیں گے، کرکٹ آسڑیلیا کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان اکیس نومبر بروزبدھ ہونے والے برسبین کے گابا سٹیڈیم کیلئے تیس ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان جمعہ کو ہونے والے میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں دوسرے میچ کیلئے ستر ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی جو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائیگا کیلئے پینتس ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔