اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سوپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے، جس کے دوران لاہور قلندرز نے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو چن لیا۔اسلام آباد میں جاری تقریب کے دوران 14 فروری 2019 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایونٹ میں شامل 6 فرنچائز کے لیے 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ایونٹ میں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چھٹی ٹیم شامل ہے جس کی فرنچائز کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔ ڈرافٹنگ میں شامل کھلاڑیوں کو 6 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پلاٹینئم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کئی نامور غیر ملکی کرکٹرز پہلی مرتبہ حصہ لے رہے ہیں جن میں اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن شامل ہیں جنہیں پلاٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں بین کٹنگ، کریگ اورٹن، ڈینئل کرسچن، مجیب الرحمان، کیمر روچ، سولومون مائر، پال اسٹرلنگ، شمرون ہیتمیر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
لاہور قلندرز
ڈرافٹنگ کے دوران پہلی باری لاہور قلندرز کی تھی، جس نے سب سے پہلے پلاٹینئم کیٹیگری میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کو چنا۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینئم کیٹیگری میں محمد حفیظ اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کا انتخاب کیا۔
لاہور قلندر نے گولڈ کیٹیگری میں نیپال کے سندیپ کا انتخاب کیا۔
پشاور زلمی
پشاور زلمی نے پلاٹینئم کیٹیگری میں مصباح الحق اور کیرن پولارڈ کا انتخاب کیا۔
زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں عمر امین اور ڈیوڈ میلان کو چنا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گولڈ کیٹیگری میں فواد احمد کو منتخب کیا۔
کراچی کنگز
کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا کو چنا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ
اسلام آباد یونائٹیڈ نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ای این بیل کا انتخاب کیا۔
چھٹی ٹیم
پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم نے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ کو چن لیا۔
دوسری جانب گولڈ کیٹیگری میں قیس احمد اور نیکولیس پورن کا انتخاب کیا گیا۔