لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین پر فارمنس دینے کے لئے پُرعزم ہے، تربیتی کیمپ میں کھلاڑی اور کوچز بہت محنت کررہے ہیں، قومی ہاکی ٹیم کو نیک تمنائوں کے ساتھ میں روانہ کروں گا، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہاکی کے فروغ کے لئے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، منی ہاکی سٹیدیم پہنچنے پر ٹیم مینجر حسن سردار اور ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا استقبال کیا اور ان کو قومی کھلاڑی کی دستخط شدہ ٹی شرٹ اور ہاکی پیش کی
ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے کھلاڑیوں کا تعارف بھی کرایا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ میں دوسری مرتبہ قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا ہے، کیمپ میں کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں
کھلاڑی اور کوچز جیت کے لئے پُرعزم ہیں، پوری قوم ہاکی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں، قومی ہاکی ٹیم پرسوں ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے روانہ ہورہی ہے، ٹیم کو نیک تمنائوں کے ساتھ روانہ کریں گے، ایک سوال کے جواب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہاکی کے فروغ کے لئے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہاکی کو بہترین کھلاڑی دیئے ہیں اس حوالے سے انڈر 16کا ہاکی کیمپ بھی لگایا جارہا ہے جس سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔