شارجہ (عبدالرحمان رضا)شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا آج پہلا میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا جس میں دنوں ٹیموں نے آخری اوور تک مقابلہ کیا تاہم آخری اوور میں چند گیندیں مس کرنے کے باعث سندھیز کو 8 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا یہ ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن کا 9 واں میچ تھا جس کی فاتح پختونز ٹیمٹھری۔سندھیز کی ہدف کے تعاقب میں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہی تاہم اس سے ہمت نہیں ہاری اور مقابلے کو آخری اوور تک لے گئی سندھیز کو جیت کے لئے آخری 4 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے اس موقع پر پختونز کی جانب سے نپی تلی بالنگ نے سندھیز کو فتح کو چھین لیا۔ تھسیرا پریرا کے 13 گیندوں پر 47 رنز نے سندھیز کو فتح کی امید دلادی تھی اور ایک موقع ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم کو جیت سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔پختونز کی جانب سے آندرے فلیچر اور شفیق اللہ نے چھکوں اور چوکوں نے میچ کو مشکل بنادیا تھا اور یوں لگ رہا ہے کہ سندھیز کے لئے ہدف کا دشوار ہوگا فاتح ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے آندرے فلیچر نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے جبکہ شفیق اللہ کا اسکور 16 گیندوں پر 45 رنز رہا جس میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جواب میں سندھیز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناسکی جس میں پریرا 13 گیندوں پر 47 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ان کے اسکور میں 7 چھکے بھی شامل تھے پختونز کی جانب سے محمد عرفان اور سہیل خان نے دو دو وکٹیں لیں۔