پیرس: (سپورٹس لنک رپورٹ) کروشین ٹینس سٹار مارین چلچ اور جرمی چارڈی نے ڈیوس کپ کے دفاعی چیمپئن فرانس کے کھلاڑیوں کو انہی کی سرزمین پر ہرا کر فائنل تک رسائی کو آسان بنا لیا ہے۔فرانس کے شہر لیل میں کروشیا اور میزبان فرنچ کھلاڑی مدمقابل ہوئے اور ان کے درمیان فائنل تک رسائی کے لیے سنگلز مقابلے ہوئے۔ پہلے میچ میں جرمی چارڈی نے نمبر ٹو بورنا کورک مہمان کھلاڑی نے فاتحانہ آغاز کر کے کامیابی کا راستہ آسان بنایا۔دوسرے سنگل میچ میں مارین چلچ نے جو ویلفریڈ سونگا کے خلاف تینوں سیٹ جیت کر برتری کی دھاک بٹھائی۔ ڈیوس کپ کے دفاعی چیمپئن فرانس کے خلاف مسلسل دو کامیابیاں سمیٹنے والے کروشین کھلاڑی فیصلہ کن مرحلے تک رسائی کے لیے ایک قدم کی دوری پر پہنچ گئے ہیں۔