بھونیسور (سپورٹس لنک رپورٹ) ہاکی ورلڈ کپ کے مقابلے کل ( بدھ) سے بھارت کے شہر بھونیسور میں شروع ہوں گے۔میگا ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار پولزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، اسپین اور فرانس ،پول بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین ،پول سی میں بیلجیم، بھارت، کینیڈا اور جنوبی افریقہ جبکہ پول ڈی میں ہالینڈ، جرمنی، ملائیشیا ء اور پاکستان شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے پہلے دن پول سی کے دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں بیلجیئم کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا جبکہ بھارت، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے اپنی مہم کاآغاز کرے گا۔پاکستان اپناپہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی سے کھیلے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائنل چار مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔ پاکستان نے 1971، 1978،1982اور 1994میں ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔1982میں بھارت میں عالمی کپ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم ایک بار پھر ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں ہے،اگر پاکستان ٹیم ٹاپ 8 میں بھی آگئی تو یہ پاکستان ٹیم کی بڑی کامیابی ہوگی کیونکہ ورلڈ کپ میں پہلی آٹھ پوزیشن والی ٹیمیں ہی اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گی۔