پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر فٹبال فیڈریشن کی صدارت کا الیکشن لڑیں گے


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے فٹبال فیڈریشن کے صدر کا انتخاب لڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔ ان کا مقابلہ موجودہ صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات سے مقابلہ ہوگا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حوالے سے ارشد خان لودھی کی جانب سے دائر کردہ درخواست ہر فیصلہ سناتے ہوئے ایک ماہ کے اندر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا تھا۔ پی ایف ایف کے سابق سیکرٹری ارشد خان لودھی کی جانب سے دائر کردہ سی ایم کی درخواست جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 17اپریل 2018کے فیصلہ جس میں سُپریم کورٹ آف پاکستان نے چودہ دن کے اندر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان انتخابات کے بعد پی ایف ایف کے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا تھا ،کے تناظر میں سی ایم کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجازحسین پر مشتمل سپریم کورٹ آف پاکستان کے بنچ نمبر ایک نے فیصلہ سنا تے ہوئے ایک ماہ کے اندر پی ایف ایف کے 2014کے آئین تحت انتخابات کرانے کاحکم سنا دیا اور انتخابات کی نگرانی کے لئے شعیب شاہین ایڈوکیٹ ، ممبر پاکستان بار کونسل کو نامزد کیا ۔

تعارف: newseditor