سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 دسمبر سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم چار ٹیسٹ میچز کے علاوہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019ء تک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔یاد رہے کہ عالمی چمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم بھارت نے پہلے میچ میں 4 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ تیسرے اور آخری میں کینگروز نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر ختم کر دیا۔