لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستانی بلائنڈ کرکٹر مجیب الرحمان امریکی بلائنڈ لڑکی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔بریٹنی مینٹگمری بدھ کے روز پاکستان آئی تھیں اور نکاح کی رسم بہاولپور میں سادگی سے جمعرات کی شب انجام پائی۔ مجیب الرحمان جزوی جب کہ بریٹنی مینٹگمری مکمل طور پر بلائنڈ ہیں۔مجیب الرحمان کی امریکی دوشیزہ بریٹنی مینٹگمری کے ساتھ دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی ۔ بریٹنی نے مجیب الرحمان سے دوستی کے بعد دوسال پہلے اسلام قبول کیاتھا، دونوں کی سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدلی بعد ازاں دونوں نے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ۔پاکستان بلائینڈ کونسل کے عہدیدار مہر یوسف کے مطابق مجیب الرحمان قومی بلائینڈ انڈر 19ٹیم کی طرف سے نیپال کے خلاف کھیل چکے ہیں اور اب بہاولپور کی ٹیم کی طرف سے بطور فاسٹ بولر کھیلتے ہیں اور بہاولپور بلائینڈ ٹیم کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں ۔اوروہ جزوی طور پر بلائینڈ ہیں ۔