سال کا پہلا ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کراچی گرین نے جیت لیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں ویمن ہاکی کا رنگا رنگ میلہ سجا جس کے فائنل میں کراچی گرین نے لاڑکانہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جوئنیر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ موقع ملے تو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گی۔جہاں لگتے تھے شامیانے، بینڈ باجے بجتے تھے، اب وہاں قومی کھیل کے فروغ کا مشن جاری ہے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے نیپا چورنگی کے قریب اپنے گراونڈ سے قبضہ ختم کرا لیا اور ہاکی شروع کروا دی۔اسی گراونڈ میں ہونے والے خواتین ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں ایکشن میں آئیں۔لڑکیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنا خواہش ہے،کھلاڑیوں نے سہولیات کی کمی کا شکوہ اور جنون کم نہ ہونے کا عزم کیا۔ فائنل میں کراچي گرين نے لاڑکانہ کو چار ايک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تعارف: newseditor