چوتھی کمشنر کراچی مراتھون کے انتظامات مکمل کر لئے گئے

چوتھی کمشنر کراچی مراتھون کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں چوتھی کمشنر کراچی مراتھون میں دو کیٹیگری میں ریس منعقد ہوگی مراتھون 29 جنوری کو ہوگی جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اب تک پانچ ہزار پانچ سو افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے چالیس ہزار تک افراد کی شرکت کی توقع ہے۔شرکا کے لئے تین کیٹیگری رکھی گئی ہے
پہلی کیٹیگری بارہ کلو میٹر جبکہ دوسری کیٹیگری ساڑھے ساتھ کلو میٹر کی ہو گی ان کے علاوہ خصوصی فن ریس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں بچے فیملیز اور خصوصی افراد اور خصوصی بچے شرکت کر سکیں گے فن ریس ایک اعشاریہ ایک کلومیڑ کی ریس منعقد ہو گی۔

 

 

ہر کیٹیگری میں تین تین انعامات دئے جائیں گے ہر کیٹیگری کے لئے پہلا انعام پچاس ہزار دوسرا انعام تیس ہزار اور تیسرا انعام بیس ہزار روپے دیا جا ے گا۔ مجموعی طور پر 14 لاکھ روپے کے انعامات دئیے جائیں گے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ تقریب تقسیم انعاما ت میں مہمان خصوصی ہوں گے ااور کامیاب شرکا میں انعامات تقسیم کریں گے۔ یہ بات کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے جمعہ ایک پریس کانفرنس میں کیا جس میں نیشنل بنک کے صدر رحمت اللہ حسنی بھی موجو د تھے۔ کمشنر نے کہا کہ نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے مراتھون کا انعقاد کیا جارہا ہے

 

کمشنر نے کہا کہ۔مراتھون کے انعقاد کا مقصد شہر میں امن اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس سے یقینا حکومت کی امن اور کھیلوں کو فروغ دینے کی کوششوں میں مد د ملے گی۔ اور دنیا بھر میں کراچی اور پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر ہو گا۔ کمشنر نے کہا کہ چوتھی کمشنر کراچی مراتھون 29 جنوری کو نشان پاکستان سی ویو پر منعقد ہوگی۔آن لائن رجسٹریشن پہلے ہی شروع کردی گئی ہے پانچ ہزار پانچ سو افراد نے ابھی تک رجسٹریشن کرائی ہے توقع ہے کہ اس سال پہلے سے زیادہ چالیس ہزار سے زاید افراد شرکت کریں گے

 

 

آن لائن کمشنر کراچی کی ویب سائٹ پر خصوصی رجسٹریشن لنک کے ذریعے کی جارہی ہے۔ https://commissionerkarachi.gos.pk/marathon-registration اس بار خصوصی طور پر رجسٹریشن کے لئے کیو آر کوڈ بھی جاری کیا گیا ہے جو موبائل فون پر کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ آن لائن جسٹریشن مراتھون کے انعقاد کے روز صبح نو بجکر 45 منٹ تک جاری رہے گی۔ ہر عمر کے افراد رجسٹریشن کرا سکتے ہین۔ فیملیز اور خصوصی بچوں اور خصوصی افراد کے لئے فن ریس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

 

اس موقع پر شاندار تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا ہے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے اور کامیاب شرکا میں انعاما ت تقسیم کریں گے اس موقع پر شاندار تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا ہے ممتاز فنکار اپنی فنی گائیکی کامظاہرہ کریں گے۔ شہریوں کی دلچسپی کے پیش نظر اس موقع پر فوڈ اسٹالز کا کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر نیشنل بنک کے صدر رحمت اللہ حسنی نے کمشنر کراچی کی شہر میں امن اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہا اور پانچویں کمشنر کراچی مراتھون اسپانسر کرنے کا اعلان کیا

error: Content is protected !!