لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی نئی انتظامیہ نے فٹبال ہاؤس کا چارج سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی انتظامیہ نے فٹبال ہاؤس کا چارج سنبھال لیا ہے، چارج سنبھالتے ہی فٹبال ہائوس میں قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نومنتخب باڈی کے زیراہتمام قران خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ فٹبال ہاوس میں منعقدہ قرآن خوانی میں میں فٹبال منتظمین سمیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن سید اشفاق حسین، نائب صدر سردار نویدحیدر،عامرڈوگر اور ظاہر شاہ نے بھی قرآن خوانی میں شرکت کی۔قرآن پاک کی تلاوت سمیت حمدوثنا کی، محفل کے بعد پروگرام کا اختتام خدا کے حضور دعا سے کیاگیا۔سپریم کورٹ کے احکامات پر بارہ دسمبر کو فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کرائے گئے تھے۔واضح رہے کہ ماضی میں کئی بار پاکستان فٹبال فیڈریشن تنازعات کا شکار رہی۔یاد رہے کہ پی ایف ایف میں مسلسل سیاسی مداخلت اور کئی برسوں سے جاری فٹ بال کے بحران کے باعث فٹبال کی عالمی تنظیم نے سال 2017 میں پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی، بعد ازاں پابندی ختم کردی گئی۔