پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاورسپورٹس فیسٹو ل آج سے شروع ہورہاہے تین روزہ سپورٹس فیسٹول کی رنگارنگ تقریب آج سہ پہر تین بجے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہورہی ہے ا س مو قع پرممبرصوبائی اسمبلی رابعیہ بصری مہمان خصوصی ہونگیں جبکہ افتتاحی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ،ڈائریکٹرنیشنل بک فاوندیشن مراد خان مہمند بھی خصوصی شرکت کریں گے ٹورنامنٹ آرگنائزر محمدریاض خان،اسد غفارنے بتایاکہ 10سے13جنوری تک سپورٹس فیسٹول میں صوبے کی سطح پر بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس جبکہ ضلع پشاور کی لیول پر تائیکوانڈو اور فٹ بال کے مقابلے کھیلے جائینگے ۔ان مقابلوں میں 500سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے ۔انہوںنے کہاکہ ان کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرناہے اور انشا اللہ اس سلسلے کو ہر سال باقاعدگی سے منعقد کرائے جائینگے ۔ان کامزید ا کہناتھاکہ فیسٹول کے سلسلے میں مقابلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور قیوم سٹیڈیم میں منعقد کی جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بیڈمنٹن ،ٹیم ایونٹ کے مقابلے بھی کھیلے جائینگے ،جبکہ اسی طرح ٹیبل ٹینس اور تائیکوالڈومیں بھی خواتین کھلاڑی حصہ لینگے جبکہ فٹ بال میں مرد کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔جسکے لئے تیاریاں پہلے سے مکمل کرلئے گئے ہیں۔نوجوان نسل ہمارے کل کا بہتر مستقبل ہیں انکی بھر پور رہنمائی کرکے انہین بری سرگرمیوں سے بچاکر کھیلوں جیسی مثبت مصروفیات میں مشغول رکھیںگے