کوئٹہ کے 6سالہ لیگ سپنر نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ کے 6سالہ بچے کی جادوئی بائولنگ، دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی دنگ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے 6سالہ ایلی میکائل نامی بچے نے اپنی جادوئی بائولنگ سے دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں تک کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے۔ تیسری جماعت کے طالب علم ایلی میکائل کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ویڈیو نے شین وارن اور ویرات کوہلیتک کو حیران کر دیا ہے اور وہ بھی ایلی میکائیل کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلی میکائیل 6مختلف انداز میں لیگ بریک بائولنگ کرا رہا ہے۔ ایلی اپنے والد اور کزنز کے ہمراہ روزانہ دو سے تین گھنٹے گھر پر بائولنگ پریکٹس کرتا ہے۔ ایلی کے والد نے بیٹے کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے پروفیشنل کوچز فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

error: Content is protected !!