لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) دورہ جنوبی افریقا کے لئے ان فٹ قرار دیئے جانے والے جنید خان بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شریک ہوں گے۔گزشتہ روز پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے پیسر جنید خان کو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مزید محنت کا مشورہ دیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پیش آنے والے فٹنس مسائل کے بعد جنید خان کو ردھم میں آنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم سے نظرانداز ہونے کے بعد جنید خان نے متبادل مصروفیت بی پی ایل میں تلاش کرلی ہے جہاں وہ کھلنا ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے، پیسر کی بنگلا دیش روانگی جلد متوقع ہے۔