اسلام آباد ریجنل انٹرڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ،کل مزید دو میچ ہونگے

اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچ کل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔مرغزار گرائونڈ میں ویسٹ زون اور سنٹرل زون کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ بھٹو گرائونڈ میں گلگت بلتستان کا مقابلہ نارتھ زون سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایسٹ زون، سنٹرل زون، ویسٹ زون، نارتھ زون اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

تعارف: newseditor