ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ،پاکستان نے کوریا کو زیر کرلیا


پتایا (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوریا کو ہرا دیا، پاکستان نے کوریا کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی، عباس زیب، فرحان ہاشمی اور حارث قاسم نے اپنے اپنے میچز جیتے۔تھائی لینڈ کے شہر پتایامیں جاری ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان کے عباس زیب نے سیوکجن کے خلاف اسٹریٹ گیمز میںگیارہ دو، گیارہ سات اور گیارہ چار سے کامیابی حاصل کی۔فرحان ہاشمی نے جے ایم یو کو گیارہ چار، گیارہ دو اور گیارہ آٹھ سے زیر کیا۔حارث قاسم نے سخت مقابلے کے بعد ایم وی لی کے خلاف گیارہ آٹھ، تین گیارہ، تین گیارہ، گیارہ آٹھ اور تیرہ گیارہ سے فتح سمیٹی ۔شام کے سیشن میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

تعارف: newseditor