کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، سری لنکا کے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 83 رنز، نیوزی لینڈ کیخلاف 65 رنزکی برتری

 

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 83رنز بنا لئے ہیں اور اسے نیوزی لینڈ کیخلاف 65 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے سکور 355 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 373 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد اسے اٹھارہ رنز کی معمولی برتری حاصل ہوئی تھی

 

 

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیرل مچل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو دو رنز بنائے جبکہ ٹام لیتھم 67 اور میٹ ہینری 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر اسیتھا فرنینڈو رہے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، لاہیرو کمارا نے تین، کاسن راجیتھا نے دو جبکہ پرباتھ جے سوریا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، دوسری اننگز میں سری لنکا کی ٹیم نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر 83 رنزبنا لئے ہیں

 

 

 

جس وقت تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انجیلو میتھوز بیس جبکہ پرباتھ جے سوریا دو رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، اوشادا فرنینڈو اٹھائیس، کپتان دیموتھ کرونارتنے سترہ اور کوشل مینڈس چودہ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے تینوں وکٹیں بلیئر ٹیکنر نے حاصل کیں۔

error: Content is protected !!