عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آن لائن ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ کپ انتظامیہ بلیک ٹکٹوں کی فروخت کرنیوالی ویب سائٹ کے خلاف حرکت میں آگئی ،کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی آن لائن ’بلیک‘ میں فروخت پر ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق انگلینڈاور آسٹریلیا کے میچ کاٹکٹ 150 پاؤنڈز ہے مگر’’ بلیک‘‘ میں 12 ہزار پاؤنڈز میں فروختکے لیے آن لائن دستیاب ہےجبکہ پاکستان بھارت کے میچ کاٹکٹ بھی 150 پاؤنڈزکا ہے جو کہ ’بلیک‘ میں 3 ہزار 800 پاؤنڈزمیںدستیاب ہے۔برطانوی انتظامیہ کے مطابق برطانیہ میں ٹکٹ ’ری سیل‘ کرنا قانونی طور پر جرم نہیں مگر ’بلیک‘ میں قیمت قبول نہیںکی جائے گی۔دوسری جانب ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنیوالی ویب سائٹ بھی ڈٹ گئیں اور ورلڈ کپ انتظامیہ کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں۔

تعارف: newseditor