پاکستان انڈر 16نے کینگروز کو زیر کرلیا

 دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان انڈر16کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز 3-2 سے جیت لی۔آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں شیڈول سیریز کے 5ویں اورفیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست ہوگئی ۔آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.5اوورزمیں 212 رنز بناکرآل آؤٹ ہوگئی ،ریلے سمتھ نے 95رنزکی شاندار اننگز کھیلی ،احمد خان اور عمر ایمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔پاکستان نے  4 وکٹوں پر 46.1 اوورز میں 216رنز بناکرمیچ اپنے نام کرلیا اور سیریز میں 3-2سے فتح پائی ۔

سمیر ثاقب نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر  فتح میں اہم کردار ادا کیا،عمر ایمان نے 36 رنزبنائے ، کاشف علی 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔نومیکفیڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر16 ٹیمیں اب واحد ٹونٹی میچ میں کل آئی سی سی اکیڈمی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔

تعارف: newseditor