پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹائٹل فائنل آج سے شروع

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا فائنل میچ غنی گلاس اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیموں کے درمیان آج پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ میں نو لاکھ پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم کواڑھائی لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا، مین آف دی میچ، بہترین بیٹسمین ، بہترین باؤلر اور ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر کیلئے پچاس، پچاس ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے ۔

error: Content is protected !!