ٹوئن سٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ ملتوی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) ٹوین سٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ یہ چیمپئن شپ کل منگل سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی سے شروع ہونی تھی۔ٹورنامنٹ سیکرٹری مطاہر سہیل نے بتایا کہ ٹوین سٹی چیمپئن شپ قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی وجہ سے ملتوی کی گئی جس کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں بوائز سنگلز اور ڈبلز، گرلز سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor