سینچورین (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے جنوبی افریقی آل راونڈر فیلو کائیو سے ملاقات کی اور معافی مانگ لی۔فیلو کائیو سے ملاقات کے وقت سرفراز احمد کے ہمراہ پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت حسین اور جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی بھی موجود تھے۔سرفراز احمد نے جنوبی افریقی آل راونڈر کے ساتھ اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ فیلو کائیو نے معذرت قبول کرلی ہے۔پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ امید ہے کہ جنوبی افریقا کے عوام بھی معذرت قبول کرلیں گے۔گزشتہ روز جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کا بیان سامنے آیا تھا،جس میں سرفراز احمد کے نسلی تعصب پر مبنی ریمارکس پر انہوں نے پاکستانی کپتان کی معذرت قبول کرنے اور انہیں معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔سینچوریں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، عماد وسیم کی واپسی کے ساتھ لیف آرم فاسٹ بولر محمد عامر کو بھی موقع فراہم کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 2 میچ ہوچکے ہیں،پہلا میچ پاکستان نے 5 وکٹ سے جبکہ جنوبی افریقا دوسرا میچ 5 وکٹ سے اپنے نام کیا تھا۔گزشتہ روز جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کا بیان سامنے آیا تھا،جس میں سرفراز احمد کے نسلی تعصب پر مبنی ریمارکس پر انہوں نے پاکستانی کپتان کی معذرت قبول کرنے اور انہیں معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔سینچوریں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، عماد وسیم کی واپسی کے ساتھ لیف آرم فاسٹ بولر محمد عامر کو بھی موقع فراہم کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 2 میچ ہوچکے ہیں،پہلا میچ پاکستان نے 5 وکٹ سے جبکہ جنوبی افریقا دوسرا میچ 5 وکٹ سے اپنے نام کیا تھا۔