بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی کیویز کو شکار کرلیا

مائونٹ مونگ نوئی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ کو 90 رنز سے ہراکرسیریز میں دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ماؤنٹ مونگ نوئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ پچاس اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے۔روہیت شرما 87 اورشیکھر دھون 66 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ مہندرا سنگھ دھونی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بھارتی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیمہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ڈگ بریسویل 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔کلدیپ یادیو نے چار، بھونیشور کمار اور چہل نے دو، دو جبکہ محمد شامی اور مادھو نے ایک، ایک وکٹ لی۔اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی، تیسرا میچ اسی گراؤنڈ پر پیر کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor