قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا قذافی سٹیڈیم میں انٹرا سکواڈ ٹی ٹوئنٹی میچ

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انٹرا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی میچ،انٹرا اسکواڈ میچ میں پی سی بی وائٹس کی قیادت ندا ڈار جبکہ پی سی بی بلیوز کی کپتانی بسمہ معروف نے کی،پی سی بی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے،کپتان ندا ڈار نے 42 اور جویریہ خان نے 26 رنز اسکور کیے

پی سی بی بلیوز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،بسمہ معروف 37 اور کائنات امتیاز 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں،کیمپ میں شامل دوسرا انٹرا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کل اسی مقام پر کھیلا جائے گا

error: Content is protected !!