ڈسٹرکٹ ناظم کبڈی چمپئن شپ خیبرے گرائونڈ واحد گڑھی خزانہ میں شروع

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ ناظم کبڈی چمپئن شپ خیبرے گرائونڈ واحد گڑھی خزانہ میں شروع ہوگیا،ایم پی اے ارباب جہاندادنے باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر جمشید بلوچ،صوبائی کبڈ ی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر احمداور سیکرٹری سید سلطان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناخان بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے زیر اہتمام صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کی نگرانی منعقدہ اس چمپئن شپ میں بڑی تعدادمیں کلبوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میں ارمڑ کلب اور داودزئی کلبوں کے مابین کھیلاگیا،امڑ کلب نے مدمقابل ٹیم کو 30 27 سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تعارف: newseditor