پہلی افتخار احمد کے پی رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں جاری پہلی افتخار احمد کے پی رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے آخری مراحل میں داخل ہوگئے گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس طارق خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن عمرایاز خلیل ‘کوچز ذاکر اللہ ‘رومان گل’ اسرار گل سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا گزشتہ روز ہونیوالے انڈر8 بوائز سیمی فائنل میں سالار خان اور فیضان خان نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ انڈر12 مقابلوں میں شایان آفریدی ‘احسان اللہ نے ٹاپ ٹو میں جگہ بنائی

‘انڈر16 کے سیمی فائنل مقابلوں میں شاہ سوار اور ایم طلحہ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا صوبایء ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل اور مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس طارق خان نے مقابلوں کے انعقاد پر سابق ٹینس پلیئر افتخار احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپانسرز کو کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے آگے آنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کی ضرورت ہے ایسے میں حکومت کیساتھ سپانسرز کی ضرورت ہے امید ہے کہ اسی طرح کھلاڑیوں کو آنے کے مواقع ملتے رہیں گے۔

error: Content is protected !!