آسڑیلیا اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

کینبرا (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل جمعہ سے 5 فروری تک آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے میچ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 40 رنز سے شکست دی تھی۔سری لنکن ٹیم سیریز 1-1 سے برابر کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بھی بھارت سے ناکامیوں کا سارا غصہ سری لنکا پر اتارنے کیلئے پر جوش ہے اور آئی لینڈرز کے خلاف دوسرا میچ بھی جیت کر سیریز میں کلین سویپ کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم فروری سے 5 فروری تک کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor