ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، لورکن ٹکر کی دھواں دھار اننگز کے باوجود آئرلینڈ کو آسڑیلیا کے ہاتھوں شکست

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان آسڑیلیا کی ٹیم نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی، آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارنس سٹوئنس نے 35 رنز سکور کئے، آئرلینڈ کی جانب سے بیری میگارتی نے تین، جوش لٹل نے دو وکٹیں حاصل کیں

 

جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 18.1 اوور میں 137 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور میچ 71 رنز سے ہار گئی، آئرلینڈ کی جانب سے لورکن ٹکر 48 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، آسڑیلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، گیلن میکسویل، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا نے دو دو جبکہ مارنس سٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!