44ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات پر ملتوی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) جوبلی انشورنس 44ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی ہو گئی۔ چیمپئن شپ 3 سے 13 فروری تک کھیلی جانی تھی۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قومی سنوکر چیمپئن شپ کے حوالے سے پی بی ایس اے حکام کی کراچی جمخانہ میں شیڈول پریس بریفنگ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قومی سنوکر چیمپئن شپ کو بھی ملتوی کیا گیا ہے جو کہ 3 سے 13 فروری تک کھیلی جانی تھی۔ پریس بریفنگ اور چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تعارف: newseditor