لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ڈیسکون نے آئی پی سی کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی جو دونوں ٹیموں کے بھرپور حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔،سی ایف او ڈیسکون سلمان علی نے بطور مہمان خصوصی انعامات تقسیم کئے۔فائنل میچ میں آئی پی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ ولیدطبریز نے 49 جبکہ فہد احسان نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ڈیسکون کی جانب سے اویس مغل نے تین جبکہ وسیم ولیم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
ہدف کے تعاقب میں ڈیسکون نے بہترین کھیل پیش کیا اور 4وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا گیا ۔سلمان صادق نے 45 جبکہ محمد مبشر نے 36 رنز بنائے۔آل رائونڈ کارکردگی پر وسیم ولیم اور محمد مبشر کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی سی ایف او ڈیسکون سلمان علی تقریب نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں دیں ۔ ہنڈا کے مظہر حسین کوٹورنامنٹ کابہترین بالر، آئی سی آئی کے زوہیب شاہد کوبہترین بیٹسمین، ہنڈا کے محمد عقیل کوبہترین فیلڈر، ایگزونوبل کے شان احمد کوبہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ایوارڈ آئی پی سی کے وحید انورجبکہ یوبی ایس الیون کی ٹیم کو فئر پلے کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ آئندہ برس اس ایونٹ کا دائرہ مزید وسیع کرنے پر مشاورت کی جائے گی ۔ ہمارا مقصد صحتمدانہ سر گرمیوں کا فروغ ہے اور اس کے لئے مستقبل میں بھی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی ۔