ایف اے فٹبال کپ،آرسنل ریکارڈ 14ویں بار اعزاز کا حقدار

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)آرسنل نےفائنل میچ میں چیلسی کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے کرریکارڈ 14ویں بار ایف اے کپ جیت لیا۔فائنل میچ میں فاتح ٹیم کے پیری ایمرک اوبامیانگ نے 2بارگیند کو جال میں پھینکا جبکہ چیلسی کے کرسچیئن پولیسک نے ایک گول کیا ۔ایف کپ کا آغاز 1871-72میں ہواتھااور اب تک 139ایونٹس میں آرسنل نے14بار ٹرافی جیتی ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ 12،چیلسی اور ٹوٹنہم 8،8،لیورپول اور آسٹن ولا 7،7،نیوکیسل یونائیٹڈ ،مانچسٹرسٹی اوربلیک برن روورز6،6جبکہ ایورٹن ،ویسٹ بروم وچ اور وانڈررز5،5بارفاتح رہے ۔ایف اے کپ میں سب سے زیادہ بار فائنل کھیلنے کا اعزازبھی آرسنل کے پاس ہے جس نے 21میں سے 7بار ٹرافی جیتنے کا موقع گنوایا جبکہ 20فائنل میچز تک رسائی پانے والی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 8بار ناکام ہوئی ۔چیلسی اور لیورپول کو 14،14فائنل میچز کھیلنے کا اعزازحاصل ہے ۔

error: Content is protected !!