تیسرا سعید اختر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ‘ پی خان یوتھ اور کے جی اے جیمخانہ کی کامیابی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) تیسرا سعید اختر میموریل ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پی خان یوتھ سی سی نے کزنز الیون کو 5وکٹوں سے ٹھکانے لگایا ۔ نقاش کے 23رنز جبکہ اعجاز اور معروف کی 3,3وکٹوں میں کلیدی کردار۔ نعمان کے 33رنز اور عاصم کی 3وکٹیں رائیگاں۔ کے جی اے جیم خانہ نے سعید اختر سی سی کو 6وکٹوں سے مات دی۔ عمران نے 61رنز کی کی فیصلہ کن اننگز کھیلی۔دیپک نے بھی 47رنز بنائے۔ کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کزنز الیون نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 18.4اوورز میں 9وکٹوں پر 89رنز اسکور کئے۔ نعمان 33، نعیم 11اور طحہ نے 10رنز کی باری کھیلی۔ اعجاز اور معروف نے 3,3جبکہ فیض اور ایمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پی خان یوتھ سی سی نے مطلوبہ ہدف کو باآسانی 5وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ جب 14.4اوورز میں 90رنز بنائے گئے۔ نقاش نے 23،سعید لاکھانی نے 19، منصور نے 13اور ایمل نے 11رنز اسکور کئے۔ عاصم نے 20رنز پر 3کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ نعمان اور ریان کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔دوسرے میچ میں سعید اختر سی سی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 142رنز داغ دئے۔ عامر 63رنز کے ساتھ قابل زکر رہے۔ محمد ابرار اور خالد حمید نے 15,15رنز اور فرمان 11رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ماریو راڈیگرز ، عمران بشیر، ونود رمیش اور کیون برجس نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔کے جی اے جیم خانہ کو مطلوبہ ہدف کے حصول میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور باآسانی 18اوورز میں 4وکٹوںپر 146رنز اسکور بورڈ پر لگائے گئے۔ عمران حسین نے 61رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ دیپک نے 47کے ساتھ فتح کو آسان بنادیا۔ فراز مسیح نے 22رنز اسکور کئے۔ سجادنے 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ عمران محمد اور مختار احمد نے ایک ایک وکٹ پر اکتفا کیا۔

تعارف: newseditor