چھ روزہ سیف اتھلیٹکس ٹیکنیکل آفیشلز کورس اینڈ سیمینار ویڈیو لنک کے ذریعے شروع ہو گیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن (سیف) کے زیراہتمام چھ روزہ سیف اتھلیٹکس ٹیکنیکل آفیشلز کورس اینڈ سیمینار ویڈیو لنک کے ذریعے گذشتہ روز شروع ہو گیا، میزبانی کے فرائض انڈین اتھلیٹکس فیڈریشن انجام دے رہی ہے، سیمینار کے افتتاحی روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر و چیئرمین سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت اور اہمیت پر بھی زور دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث تمام ممالک کے کھیلوں کے میدان ویران ہوچکے ہیں

اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا اس وائرس پر جلد قابو پاکر اپنے کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کرے گی، انہوں نے کہا کہ اس سیمینار سے خطے میں اتھلیٹکس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، جنرل اکرم ساہی نے تمام سیف ممالک کے شرکاء کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیمینار کے انعقاد پر اتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کی کاوشوں کو بھی سراہا، ساوتھ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر ، ڈاکٹر للت کے بھنوٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ کرونا وائرس وبائی امراض کے اس مشکل وقت کے دوران ہماری اجتماعی کوششوں سے ہمارے خطے میں ایتھلیٹکس کے فروغ میں مدد ملے گی اور ہمارے ٹیکنیکل آفیشلز کورس اور سیمینار سے قیمتی معلومات حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ کورس اور سیمینار کروانے کا مقصد ٹیکنیکل آفیشلز کو نئے قوانین کے علاوہ دیگر امور کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ان کے علاوہ بھارتی وزیر کھیل، صدرانڈین ایتھلیٹکس فیڈریشن، صدر ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن اور صدر ایشین ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیمینار کی اہمیت پر زور دیا، چھ روزہ سیمینار کے دوران ہنگری،اٹلی، برطانیہ، جاپان اور آئرلینڈ کے علاوہ انٹرنیشنل تجربہ کار اتھلیٹکس کے کھیل کے قوانین کے علاوہ مختلف امور پر شرکاء کو لیکچرز دیں گے، ٹیکنیکل کورس اینڈ سیمینار میں آٹھ ممالک کے 800 سے زائد ٹیکنیکل آفیشلز حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بھوٹان، مالدیپ، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں، سیمینار میں پاکستان کے دس ٹیکنیکل آفیشلز شرکت کر رہے ہیں جن میں آٹھ مرد اور دو خواتین شامل ہیں، مردوں میں ونگ کمانڈر(ر) پرویز سعید میر، لیفٹیننٹ کرنل غلام شبیر انجم،چوہدری طارق محمود سندھو، حسنین سید، تنویر حسین، مدثر حمید، عبدالمجید، قلندر عباس جبکہ خواتین میں نبیلہ کامران اور حمیرا محمود خان شامل ہیں، یہ سیمینار 30 اپریل تک جاری رہے گا،

error: Content is protected !!