پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام چار روزہ ویمن امپائرز انڈکشن کورس آج سے شروع ہوگا

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام چار روزہ ویمن امپائرز انڈکشن کورس آج سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

پی سی بی نے امپائرز انڈکشن کورس کیلئے خواتین امیدواروں سے درخواستیں دسمبر 2023ء میں وصول کیں تھیں،درخواست دہندگان کا انٹرنیشنل کھلاڑی ہونے کے علاوہ تعلیم کا کم از کم انٹرمیڈیٹ ہونا لازمی قرار دیا تھا

جبکہ عمر کی حد 28 سے 40 سال کے درمیان رکھی گئی تھی۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے ممبر احسن رضا اور پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائر آصف یعقوب اس کورس کے انسٹرکٹر ہوں گے، امیدواروں کو ابتدائی طور پر 3 روزہ بنیادی ٹریننگ کورس کرنا ہو گا اور چوتھے دن تحریری ٹیسٹ، فٹنس ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے جائیں گے۔

کامیاب امیدواروں کو اگلے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے پی سی بی ویمن پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا جس سے وہ ڈسٹرکٹ اور کلب کی سطح کے میچوں میں امپائرنگ کر سکیں گی۔

 

error: Content is protected !!