دورہ سری لنکا کیلئے پندرہ رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) دورہ سری لنکا کے لئی15رکنی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا ۔ ٹیم کی قیادت نثار علی کریں گے باقی کھلاڑیوں میں ریاست خان، ظفر اقبال، ساجد نواز، فخر عباس، شفیع اللہ ،بدر منیر، مطیع اللہ، معین علی، ایوب خان، شاہ زیب حیدر،محمد راشد ، محمد اعجاز، محسن خان اور ثنااللہ خان مروت شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں سید سلمان بخاری منییجر، محمد جمیل ہیڈ کوچ اورابرار شاہ اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف20 فروری سے 3 ٹونٹی20 اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔

تعارف: newseditor