رمضان فٹ بال چیلنج کپ ملک سعد فٹبال کلب نے اپنے نام کرلیا

ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام منعقدہ رمضان فٹ بال چیلنج کپ ملک سعد فٹبال کلب نے اپنے نام کرلیا،طہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاورمیں کھیلے گئے فائنل میچ میں ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعدپینلٹی ککس پر کنگ سٹار فٹبال کلب کو شکست دیکرگراں قدرٹائٹل جیتا۔فائنل معرکہ  مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم پینلٹی ککس میں ملک سعد فٹبال کلب نے 2-4 سے برتری حاصل کر کے چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔فائنل میچ کے مہمانان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور مس گل روخ اور اسسٹنٹ کمشنر پشاورانور اکبر تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف کوچ شفقت اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن جمشید بلوچ،ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلکس سید جعفرشاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپریشن ذاکر اللہ،ایڈمنسٹریٹر طہماس سٹیڈیم ارشاد خان،شہریار،ظاہر شاہ اور انور خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجودتھیں۔واضح رہے کہ فلڈ لائٹ رمضان فٹبال چیلنج کپ 2022 میں پشاور کے 16 بہترین کلبوں نے حصہ لیا تھا۔

error: Content is protected !!