14ویں چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں،سکیورٹی انتظامات مکمل

بہاولپور(سپورٹس لنک رپورٹ) بہاولپور میں 14 ویں چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں عروج پر ہیں، ورکشاپس میں گاڑیوں کا رش لگ گیا۔ انتظامیہ نے خیمہ بستی، فوڈ سٹریٹ اور 4 بائی فور ایمبولینس سروس کیساتھ فول پروف سیکورٹی کے انتظامات بھی فائنل کر لیے۔دنیا کے بہترین اور ایڈونچر سے بھرپور ٹریک چولستان 14 ویں جیپ ریلی کے لئے دنیا بھر کے ڈارئیورز کی توجہ کا مرکز بن گیا، 100 سے زیادہ ڈرائیورز حضرات اپنی اپنی گاڑیاں ریلی میں دوڑانے کے لئے پرچوش ہیں۔ورکشاپس پر گاڑیاں تیار کرانے اور گاڑیوں کی مرمت کا کام زور و شور سے جاری ہے، سٹاک کیٹیگری اور پری پیڈ میں زور آزمائی ہو گی۔سترہ فروری سے شروع ہونے والی چولستان جیپ ریلی کے لیے انتظامیہ نے خیمہ بستی، فوڈ سٹریٹ اور 4 بائی فور ایمبولینس سروس کیساتھ فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تعارف: newseditor