کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان.

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے بھارت میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی سی سی نے رواں سال بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔

16 رکنی پینل میں شامل دیگر امپائرز میں کرس براؤن، کمار دھرما سینا، مارس اراسمس، کرس گفانی اور مائیکل گف، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، رچرڈ النگورتھ کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں رچرڈ کیٹل برا، نتن مینن، پال ریفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈ ٹکر، ایلکس وارف، جوئیل ولسن اور پال ولسن بھی ورلڈ کپ امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔ جواگل سری ناتھ، اینڈی پرائی کرافٹ، جیف کرو اور رچی رچرڈسن بھی ورلڈکپ میچز میں فرائض سرانجام دیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!